Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

سول سیکرٹریٹ ملازمین کی مطالبات کیلئے قلم چھوڑ ہڑتال

 لاہور، سول سیکرٹریٹ کے ملازمین نے پنشن رولز میں ترمیم ،لیو انکیشمینٹ اور رول 17اے کے حوالے سے اپنے مطالبات کے حق میں قلم چھوڑ ہڑتال اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

چیئرمین کوارڈی نیشن کونسل راجہ سہیل احمد اور مرکزی صدر ایپکا پاکستان خالد جاوید سنگھیڑا اور دیگر رہنمائوں نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی لیو انکیشمنٹ میں کمی اور رولز 17/ A کے تحت بھرتی کو ختم کیا گیا اب پنشن رولز میں ترمیم کر دی گئی ہے۔

راجہ سہیل اور خالد جاوید نے کہا کہ سرکاری ملازمین اپنی زندگی کی کئی دہائیاں سرکاری محکموں کو دیتے ہیں اور حکومت رولز میں ترمیم کر کے ان سے ان کا حق چھیننا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین ابھی تک اپنے مطالبات کے حق میں پر امن احتجاج ریکارڈ کرا رہے ہیں، اگر ہمارے مطالبات پر شنوائی نہ ہوئی تو جنوری کے دوسرے ہفتے میں میں دھرنا دیا جائے گا جومطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔

Related posts

پاکستان امریکی روئی کا سب سے بڑا خریدار

Mobeera Fatima

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 4 خارجی دہشتگرد مارے گئے

Mobeera Fatima

سوناکشی سنہا اور ظہیراقبال میں جلد طلاق ہو جائے گی، نجومی

Mobeera Fatima

Leave a Comment