Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

چین: مسافر نے ٹوائلٹ سمجھ کر طیارے کا ہنگامی دروازہ کھول دیا

چین میں فضائی سفر کے دوران خاتون مسافر نے ٹوائلٹ کا دروازہ سمجھ کر غلطی سے طیارے کا ہنگامی دروازہ کھول دیا۔ 

چینی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 4 جولائی کو پیش آیا جب ایئر چائنا نامی ایئرلائن کی پرواز چین کے مشرقی شہر کوزو سے چینگڈو کے لیے اڑان بھرنے والی تھی۔ اس دوران خاتون مسافر نے ہنگامی دروازہ کھول دیا جس کے بعد ایمرجنسی سلائیڈ طیارے سے باہر آگئی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ ایسی صورتحال میں طیارے کو خالی کرانا پڑا اور مسافروں کو نیچے اتار کر پرواز منسوخ کردی گئی۔ مسافر خاتون سمیت تمام مسافروں کو ایک مقامی ہوٹل منتقل کیا گیا۔

طیارے میں سفر کرنے والے ایک مسافر نے اس حوالے سے بتایا کہ خاتون نے انتہائی خاموشی سے طیارے کا ہنگامی دروازہ کھول دیا تھا۔ دروازہ کھلنے کے بعد سلائیڈ باہر آئی تو طیارے کا عملہ حیران رہ گیا، اور یہ دیکھتے ہی خاتون مسافر رونے لگیں کہ انہیں اب اس کا جرمانہ بھرنا ہوگا۔

Related posts

جیل میں عمران خان کو صحت کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں: ذرائع

Mobeera Fatima

ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

بھارتی تحقیقاتی ایجنسی کی کشمیری رہنما یاسین ملک کو سزائے موت دینے کی درخواست

Mobeera Fatima

Leave a Comment