Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

امریکا ایران معاہدے پر مکمل عملدرآمد ضروری، خطے میں پائیدار سیکیورٹی کے لیے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں، چین

چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ امریکا ایران معاہدے پر مکمل عملدرآمد ضروری ہے، خطے میں پائیدار سیکیورٹی کے لیے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔

انہوں نے امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر مکمل اور مؤثر عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام فریقین کو خطے میں پائیدار سکیورٹی ڈھانچے کی بنیاد رکھنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔

چینی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وانگ ای نے کہا کہ عالمی نظام کو مسلسل نئے چیلنجز اور بحرانوں کا سامنا ہے، جبکہ دنیا عدم استحکام کے ایک خطرناک دور میں داخل ہو چکی ہے۔ ان کے مطابق غیر متوقع بحران اور طویل عرصے سے نظر انداز کیے گئے خطرات مسلسل سامنے آ رہے ہیں، جس کے باعث عالمی امن و استحکام کو نئے خطرات لاحق ہیں۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ موجودہ حالات میں بین الاقوامی برادری کو تصادم کے بجائے مکالمے، تعاون اور مشترکہ ذمہ داری کے اصولوں کو فروغ دینا ہوگا تاکہ علاقائی اور عالمی سطح پر امن کو یقینی بنایا جا سکے۔

Related posts

آسٹریلیا کے سکول نے دنیا کی بہترین عمارت کا اعزاز اپنے نام کرلیا

Mobeera Fatima

رواں سال ڈالر میں عالمی تجارت مزید کم ہونے کا امکان

Mobeera Fatima

اسکول بس کھائی میں جا گری،قیمتی جانی نقصان

Mobeera Fatima

Leave a Comment