Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

بابر سے مقابلے میں بچپن کی دوستی آڑے نہیں آئی گی، کوئی پریشر نہیں، کلیم ثناء

کینیڈا کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر اور بابر اعظم کے ساتھی کرکٹر کلیم ثناء نے کہا ہے کہ بابر سے مقابلے میں بچپن کی دوستی آڑے نہیں آئی گی۔

نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ پاکستانی کپتان بابر اعظم کے ساتھ 8 سال کرکٹ کھیل چکے ہیں۔ انڈر 16 سے ساتھ تھا۔ پاکستان میں جو آخری فرسٹ کلاس کھیلا تھا اس میں بھی بابر حریف ٹیم میں تھا۔

کلیم ثناء کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پیدا ہوا لیکن اب کینیڈا کا کھلاڑی ہوں، ورلڈکپ میچ کے لیے پُرجوش ہوں۔ 2009 میں پاکستان انڈر۔ 19 ٹیم سے منتخب ہوا جبکہ 2010 میں انڈر۔19 ورلڈکپ بھی کھیلا تھا، انڈر۔19 کے دور میں میرا بھی ارمان تھا کہ پاکستان کے لیے کھیلوں۔

کپتان بابر اعظم کی دوستی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بابر سے مقابلے میں بچپن کی دوستی آڑے نہیں آئے گی۔ بابر آج کل تنقید کی زد میں ہے لیکن وہ اب بھی چار بہترین بیٹرز میں سے ایک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دو میچز ہارنے کے بعد دباؤ میں ہوگا، ہم پاکستان کو ہرانے کے لیے پورا پلان کر رہے ہیں۔ ورلڈکپ کے لیے کافی محنت کی ہے، ٹیم کا مورال اس وقت کافی بلند ہے۔ ہم بھی ورلڈ کپ کھیلنے اور اچھا کرنے آئے ہیں۔

کینیڈین کرکٹر نے کہا کہ میں نیا گیند کرتا ہوں اس لیے میرا ہدف بابر اور رضوان کی وکٹ لینا ہے۔ پاکستان ٹیم کے پلیئرز کے ساتھ کھیلا ہوں، ان کے بارے میں اندازہ ہے، بابر اعظم کے خلاف باؤلنگ کرواتے وقت کوئی پریشر نہیں ہوگا۔

Related posts

رونالڈو کا امن کا پیغام، امریکی صدر ٹرمپ کو دستخط شدہ جرسی کا تحفہ

Mobeera Fatima

ایشیا کپ ، پاکستان اور بھارت کم سے کم دو بار ٹکرائیں گے

Mobeera Fatima

اسد، بسمل اور معاذ نے یومِ آزادی جونیئر ٹینس چیمپئن شپ میں ٹائٹل جیت لیے

admin

Leave a Comment