Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

مرغی کا گوشت 577 روپے کلو ہو گیا

لاہور، مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی، مرغی کا گوشت 13 روپے فی کلو سستا ہو گیا۔

13 روپے کی کمی ہونے سے مرغی کا گوشت 577 ر وپے کلو ہو گیا، گزشتہ روزبھی مرغی کے گوشت کے نرخوں میں کمی ہوئی تھی۔

سرکاری نرخنامے کے مطابق زندہ برائلر مرغی کی پرچون قیمت 398 روپے فی کلو جبکہ تھوک قیمت 384 پر مقرر کی گئی ہے۔

گزشتہ روز فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 307 روپے تھی جس میں مزید دو روپے کا اضافہ ہونے سے فی درجن قیمت 309 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

ملک کے دیگر شہروں میں مرغی کے گوشت کے نرخ مختلف ہیں، لاہور انتظامیہ نے سبزی و فروٹ کے نئے نرخ بھی جاری کئے ہیں۔ نرخنامے کے مطابق پیاز درجہ اول 125، آلو 88، ٹماٹر 115، سبز مرچ 200 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔

Related posts

اسموگ کا راج، لاہور آج بھی دوسرا آلودہ ترین شہر

Mobeera Fatima

صنم جاوید کو جمعرات تک گرفتار نہ کرنے کا حکم،گھر جانے کی اجازت

Mobeera Fatima

عمران خان کی مقدمات تفصیلات فراہمی کی درخواست پر نیب اور ایف آئی اے سے جواب طلب

Mobeera Fatima

Leave a Comment