Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

مرغی کا گوشت 571 روپے کلو ہو گیا

لاہور، مرغی کا گوشت مزید مہنگا ہو گیا، فی کلو برائلر مرغی کے نرخ 571 روپے کلو مقرر کر دیے گئے۔

لاہور میں برائلر مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت میں مزید 9 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے، گزشتہ روز مرغی کے فی کلو گو شت کی قیمت میں 7 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

زندہ برائلر مرغی کی قیمتوں میں 6 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے، زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 380 اور پرچون ریٹ 394 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔

لاہور میں فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 301 روپے کی سطح پربرقرار ہے۔واضح رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں مرغی کے گوشت کی قیمتیں مختلف ہیں۔

Related posts

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ، 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ڈالر کی قدر میں مزید کمی

Mobeera Fatima

محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

Mobeera Fatima

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000روپے کا اضافہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment