دبئی: پاکستان اور سری لنکا میچ کے دوران سیلیبریشن اسٹائل کے چرچے ہونے لگے۔ ابرار احمد نے ہاسارنگا کا انداز اپنایا۔ تو ہاسارنگا بھی پاکستان کی بیٹنگ کے دوران ابرار احمد کا اسٹائل کاپی کرتے نظر آئے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلر ابرار احمد نے سری لنکن کھلاڑی ہاسارنگا کو آؤٹ کر کے انہی کا انداز اپنایا۔ اور مخصوص انداز اپنا کر ہاتھ ہلاتے رہے۔ پاکستانی بیٹنگ کے دوران سری لنکن کھلاڑی ہاسارنگا نے بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ وہ بھی ابرار احمد کا اسٹائل کاپی کرتے نظر آئے۔
پاکستانی کھلاڑی فخر زمان کو کیچ آؤٹ کرنے کے بعد ہاسارنگا نے ابرار احمد کا اسٹائل کاپی کیا اور سر کو مخصوص انداز میں ہلاتے نظر آئے۔ سری لنکن کھلاڑی کے مخصوص انداز پر ابرار احمد پویلین میں بیٹھ کر مسکراتے رہے۔
دونوں کھلاڑی کے شرارتی انداز پر کمنٹیٹر بھی ہنستے نظر آئے اور ان کے انداز پر لطف اٹھایا۔ میچ کے اختتام پر دونوں کھلاڑیوں نے مسکراتے ہوئے ایک دوسرے کو گلے لگایا۔
