Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

پاک سری لنکا میچ میں سیلیبریشن اسٹائل کے چرچے

دبئی: پاکستان اور سری لنکا میچ کے دوران سیلیبریشن اسٹائل کے چرچے ہونے لگے۔ ابرار احمد نے ہاسارنگا کا انداز اپنایا۔ تو ہاسارنگا بھی پاکستان کی بیٹنگ کے دوران ابرار احمد کا اسٹائل کاپی کرتے نظر آئے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلر ابرار احمد نے سری لنکن کھلاڑی ہاسارنگا کو آؤٹ کر کے انہی کا انداز اپنایا۔ اور مخصوص انداز اپنا کر ہاتھ ہلاتے رہے۔ پاکستانی بیٹنگ کے دوران سری لنکن کھلاڑی ہاسارنگا نے بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ وہ بھی ابرار احمد کا اسٹائل کاپی کرتے نظر آئے۔

پاکستانی کھلاڑی فخر زمان کو کیچ آؤٹ کرنے کے بعد ہاسارنگا نے ابرار احمد کا اسٹائل کاپی کیا اور سر کو مخصوص انداز میں ہلاتے نظر آئے۔ سری لنکن کھلاڑی کے مخصوص انداز پر ابرار احمد پویلین میں بیٹھ کر مسکراتے رہے۔

دونوں کھلاڑی کے شرارتی انداز پر کمنٹیٹر بھی ہنستے نظر آئے اور ان کے انداز پر لطف اٹھایا۔ میچ کے اختتام پر دونوں کھلاڑیوں نے مسکراتے ہوئے ایک دوسرے کو گلے لگایا۔

Related posts

دوسرا ٹیسٹ ، جنوبی افریقہ نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنا لئے

Mobeera Fatima

ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز ، بابراعظم اور محمد رضوان امریکہ روانہ

Mobeera Fatima

جنوبی افریقی باؤلر آئی پی ایل چھوڑ کر واپس چلے گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment