اسلام آباد: جناح اسکوائر انٹرچینج سے متعلق ویڈیوز پرسی ڈی اے کا وضاحتی بیان سامنے آ گیا ہے۔
کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ جناح اسکوائر انٹرچینج کے تمام مرکزی ڈھانچے محفوظ، مستحکم اور مکمل فعال ہیں۔
معمولی سلپ کی مرمت بارش کے فوراً بعد کنٹریکٹر نے اپنے خرچے پرکردی،سی ڈی اے کے مطابق مسئلہ سوئی گیس لائن کی کھدائی کے باعث پانی کے رساؤ سے پیدا ہوا۔
سی ڈی اے نے کہا کہ مرمت کنٹریکٹر کی دو سالہ ذمہ داری کے تحت کی گئی، تعمیراتی کام بلند ترین معیار اور تقاضوں کے مطابق مکمل کئے جا رہے ہیں۔