Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

سی ڈی اے نے اپنی تاریخ میں پہلی بار 52 ارب روپے کا ریکارڈ ریونیو حاصل کر لیا

کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( سی ڈی اے ) نے اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ مالی سال 24-2023ء کے دوران 52 ارب روپے کا ریونیو حاصل کیا ہے۔

چیئرمین سی ڈی اے نے کہا ہے کہ وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر ریونیو جنریشن کے لیے منفرد اقدامات کیے گئے، مئی اور جون میں سی ڈی اے نے 7.9 ارب روپے وصول کیے۔

انہوں نے بتایا کہ مالی سال 22-2021ء میں سی ڈی اے کو سب سے زیادہ 47.6 ارب روپے کاریونیو حاصل ہوا تھا، جبکہ مالی سال 24-2023ء کے لیے ریونیو کا ٹارگٹ 41.8 ارب روپے رکھا گیا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مؤثر حکمتِ عملی کے تحت گزشتہ مالی سال کے ہدف سے 23 فیصد زیادہ ریونیو حاصل کیا گیا ہے ، سی ڈی اے کو مستحکم بنانے کے لیے اثاثے فروخت کرنے کے بجائے ریونیو کے متبادل ذرائع پر کام کیا جا رہا ہے۔

دریں اثناء وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سی ڈی اے کی ٹیم نے 2 ماہ میں محنت اور جذبے سے کام کر کے ہدف سے زیادہ ریونیو جمع کیا ، سی ڈی اے کی ٹیم کو رواں مالی سال بھی اسی عزم سے ریونیو جنریشن پر توجہ دینا ہو گی۔

Related posts

زائدالمیعاد شناختی کارڈز پر جاری تمام سمز فوری طور پر بلاک کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

پنجاب سے گندمی کی بین الصوبائی ترسیل پر پابندی ، خیبر پختونخوا میں آٹا مزید مہنگا ہو گیا

Mobeera Fatima

رواں سال پاور سیکٹر کا قرض مزید 100 ارب بڑھے گا، پلان آئی ایم ایف کیساتھ شیئر

Mobeera Fatima

Leave a Comment