Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

عمان کے ساحلی علاقے میں کارگو جہاز پر حملہ ، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں

عمان کے جنوب مشرقی ساحلی علاقے میں کارگو جہاز پر پروجیکٹائل حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔

رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت 1.52 ڈالر یا 2.1 فیصد اضافے کے بعد 75.26 ڈالر فی بیرل جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 1.58 ڈالر یا 2.3 فیصد اضافے سے 71.92 ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔

گزشتہ روز خام تیل کی قیمتیں 27 فروری کے بعد اپنی کم ترین سطح پر آئی تھیں، جو جنگ کے آغاز سے ایک دن قبل کی صورتحال تھی۔

تیل کی قیمتیں 4 ماہ کی کم ترین سطح پر آنے کے بعد ماہرین کا کہنا تھا کہ تیل کی قیمتوں میں حالیہ کمی کی بڑی وجہ امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والی پیش رفت کے بعد آبنائے ہرمز سے تیل بردار جہازوں کی معمول کے مطابق آمدورفت کی بحالی ہے۔ جس سے عالمی منڈی میں سپلائی کے خدشات کم ہوئے ہیں۔

ماہرین نے تیل کی سپلائی میں اضافہ جاری رہنے کی صورت میں آنے والے دنوں میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ظاہر کیا تھا تاہم کارگو جہاز پر حملے کے بعد عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ ہوا۔

Related posts

ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر دہشتگردی کا نشانہ نہیں بنا ، ایرانی فوج کی ابتدائی تحقیقات

admin

دنیا میں 8 جنگیں ختم کرائیں، بائیڈن کی پالیسیاں دوبارہ نافذ نہیں ہونے دیں گے، امریکی صدر

Mobeera Fatima

سپر ٹائیفون راگاسا کے پیش نظر چین کے 10 شہروں میں اسکول، کاروبار بند

Mobeera Fatima

Leave a Comment