Daily Systematic Metro News Breaking News
معیشت

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ، ڈالر کی قیمت مزید گر گئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ، انڈیکس نے پھر ایک لاکھ ، 67 ہزار کی حد کو چھو لیا ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بھی کم ہو گئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے دن اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 500 سے زیادہ پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 67 ہزار 229 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

جمعہ کے روز ٹریڈنگ کے اختتام پر انڈیکس 1304 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ ، 66 ہزار 677 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب ڈالر کی قمیت میں کمی کے بعد پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں 5 پیسے کی کمے سے ڈالر 280 روپے 45 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

Related posts

پاکستان میں کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر کے برابر کرنے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر

Mobeera Fatima

لاہور ہائیکورٹ کا دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بند کرنے کا حکم

Mobeera Fatima

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی بلندی، ڈالر بھی سستا ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment