لاہور، مرغی کے گوشت کی قیمت پھر بڑھ گئی، برائلر مرغی کا گوشت 383 روپے کلو ہو گیا۔
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 9 روپے فی کلو اضافہ ہو گیا ہے، زندہ مرغی کی قیمت میں بھی چھ روپے کلو اضافہ ہو گیا ہے۔
زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 254روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 264روپے کلو ہو گیا ہے۔مرغی کے انڈوں کی قیمت 250 روپے فی درجن پر مستحکم ہے۔
گزشتہ روز مرغی کا گوشت 374 روپے کلو تھا جبکہ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 248 روپے اور پرچون ریٹ 258 روپے کلو تھا۔
اس سے قبل بدھ کے روز مرغی کے فی کلو گوشت میں 23 روپے کمی ہوئی تھی لیکن آج قیمت میں پھر اضافہ ہو گیا ہے۔