Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

برطانیہ نے پاکستانی ائیر لائنز پر عائد پابندیاں ختم کر دیں

برطانیہ نے پاکستانی ائیر لائنز پر عائد پابندیاں ختم کر دیں، طویل عرصے بعد پاکستان کا نام برطانیہ کی ایئر سیفٹی لسٹ سے نکال دیا گیا۔

برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ پاکستانی ائیر لائنز پروازوں کی اجازت کی درخواست دے سکتی ہیں،ایوی ایشن سیفٹی میں بہتری پر یو کے ایئر سیفٹی کمیٹی نے پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

ایئرلائنز کو پروازوں کیلئے یو کے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے اجازت لینا ہو گی، سیفٹی لسٹ سے اخراج آزاد اور تکنیکی عمل کے تحت ہوا، برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پاکستان اور یو کے ماہرین کے تعاون پر اظہار تشکر کیا۔

برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستانی ائیر لائن سے سفر کی منتظر ہوں، فضائی رابطوں میں بہتری خاندانوں کے ملاپ میں مدد دے گی، انہوں نے کہاکہ پاکستان برطانیہ کا تیسرا بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔

Related posts

عالمی سطح پر پاک فوج نے بھارت پر اپنی برتری ثابت کر دی

Mobeera Fatima

سوات ، باراتیوں کی گاڑی گہری کھائی میں جا گری ، 5 افراد جاں بحق

Mobeera Fatima

ٹرمپ انتظامیہ نے غیر ملکیوں کیلئے اسٹوڈنٹس ویزہ پر عائد پابندی اٹھا لی

Mobeera Fatima

Leave a Comment