Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

کانگو میں کشتی ڈوب گئی ، 86 افراد ہلاک

کانگو کے دارالحکومت کے قریب دریا میں کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 86 افراد ہلاک ہو گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کانگو کے صوبے مائی ندومبے کے دریائے کووا میں ڈوبنے والی کشتی مقامی طور پر بنائی گئی تھی۔ حادثے کی ممکنہ وجہ گنجائش سے زیادہ مسافروں کو ہونا ہے۔

کشتی 271 مسافروں کو لے کر دارالحکومت کنشاسا لے کر جا رہی تھی لیکن انجن کی خرابی کی وجہ سے دریا میں رک گئی اور مسافروں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے الٹ گئی۔

مسافروں میں سے 185 نے تیر کر اپنی جان بچائی اور ساحل پر پہنچنے میں کامیاب ہو گئے جبکہ امدادی کاموں کے دوران خواتین اور بچوں سمیت 86 افراد کی لاشیں نکالی گئیں۔

یاد رہے کہ کانگو میں دور دراز علاقوں سے دارالحکومت آنے والے ٹرانسپورٹ کے بھاری اخراجات کو برداشت نہیں کر پاتے اور کشتیوں کے ذریعے سفر کو ترجیح دیتے ہیں۔ فروری میں بھی ایسے ہی ایک حادثے میں دو درجن سے زائد مسافر ہلاک ہو گئے تھے۔

Related posts

مغرب کے مجموعی ایٹمی ہتھیار بھی روسی ایٹمی ہتھیاروں کا مقابلہ نہیں کرسکتے، پیوٹن

admin

اسرائیلی بمباری سے شجاعیہ میں سینکڑوں عمارتیں تباہ ، ملبے سے 70 لاشیں برآمد

Mobeera Fatima

چین میں آسمان پر 7 سورج نمودار ہوگئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment