Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

بنگلا دیش الیکشن،بی این پی نےمیدان مار لیا

بنگلا دیش میں ہونے والے الیکشن میں بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی نے 197نشستیں حاصل کرلیں،جماعت اسلامی 57 نشستوں کےساتھ دوسرے نمبر پر رہی ،نیشنل سٹیزنز پارٹی 5نشستوں پر کامیاب ہوئی جبکہ 17دیگرامیدواروں نے بھی میدان مار لیا۔

بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق ووٹرٹرن آؤٹ 61فیصد رہا،الیکشن میں 2ہزار 28امیدواراور50جماعتیں میدان میں تھیں جبکہ کل299نشستیں تھیں۔

دوسری جانب الیکشن کمشنربنگلا دیش ابو الفضل محمد ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد عزم تھا، انتخابی عمل کو شفاف بنانے کیلئے تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں۔

بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق الیکشن کمیشن نے 3حلقوں میں نتائج کے اعلان کو مؤخر کردیا،حلقوں میں شہرپور2، چٹاگانگ2 اور چٹاگانگ 4 شامل ہیں۔

Related posts

سمندری طوفان ریمل نے بنگلادیش اور بھارت میں تباہی مچادی، 16 افراد ہلاک

admin

ایران جنگ میں کبھی حصہ نہیں لیں گے: کینیڈین وزیراعظم کا اعلان

Mobeera Fatima

ملزم کو گرفتاری پر ہتھکڑیاں نہیں لگائی جائیں گی ، سعودی قانون میں ترمیم

admin

Leave a Comment