Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

آڈیو لیکس کیس میں مجھے پیغام دیا گیا پیچھے ہٹ جاؤ، جسٹس بابر ستار کا خط

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے عدلیہ میں مبینہ مداخلت پر چیف جسٹس عامر فاروق کو ایک اور خط لکھ دیا۔

جسٹس بابر ستار نے خط میں  لکھا کہ مجھے پیغام دیا گیا کہ سرویلینس کے طریقہ کار کی سکروٹنی کرنے سے پیچھے ہٹ جاؤ، میں نے اس طرح کے دھمکی آمیز حربے پر کوئی توجہ نہیں دی۔

جسٹس بابر ستار نے لکھا کہ میں نے یہ نہیں سمجھا کہ اس طرح کے پیغامات سے انصاف کے عمل کو کافی نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی اے سے متعلقہ مقدمات میں بدنیتی پر مبنی مہم کا فوکس عدالتی کارروائی کو متاثر کرنے کے لیے ایک دھمکی آمیز حربہ معلوم ہوتا ہے ، آڈیو لیکس کیس میں خفیہ اور تحقیقاتی اداروں، متعلقہ وزارتوں، ریگولیٹری باڈیز، آئی ایس آئی ، آئی بی، ایف آئی اے، ریگولیٹری باڈیز پی ٹی اے ، پیمرا کو عدالت نے نوٹس جاری کئے تھے۔

Related posts

پی آئی اے کی نجکاری کا عمل دوبارہ شروع ، بولی دہندگان سے درخواستیں طلب

Mobeera Fatima

190 ملین پائونڈ کیس میں سزا ، بشریٰ بی بی کمرہ عدالت سے گرفتار

Mobeera Fatima

آٹے کی قیمت میں کمی، تندور مالکان نے بھی روٹی سستی کر دی

admin

Leave a Comment