Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ملکی دفاع کیلئے نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں اعزازات تقسیم

اسلام آباد: صدر مملکت نے ملکی دفاع کے لیے نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو اعزازات تقسیم کیے۔

ایوان صدر میں فوجی اعزازات دینے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے آغاز پر قومی ترانہ پڑھا گیا۔ تقریب میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، اعلیٰ سول و عسکری حکام سمیت دیگر نے شرکت کی۔

کیپٹن سید عامر رضا کو بہادری اور فرض شناسی پر ستارہ بسالت سے نوازا گیا۔ ایئر مارشل محمد سرفراز کو ہلال امتیاز (ملٹری)، ایئر مارشل کاظم حماد، ایئر مارشل شکیل غضنفر۔ میجر جنرل سعید الرحمان سرور، ایئر مارشل شکیل صفدر کو ہلال امتیاز (ملٹری ) عطا کیا گیا۔

میجر جنرل ندیم فضل، میجر جنرل طاہر مسعود احمد، میجر جنرل سہیل صابر، میجر جنرل فواد احمد صدیقی، میجر جنرل ذیشان احمد، میجر جنرل سہیل الیاس، ریئر ایڈمرل محمد حسین سیال، میجر جنرل سید مکرم حسین کو ہلال امتیاز (ملٹری) عطا کیا گیا۔

Related posts

پاکستان کے محمد آصف ورلڈ گیمز اسنوکر کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

Mobeera Fatima

سینیٹ نے اپوزیشن کی مخالفت اور واک آؤٹ کے باوجود چار بل منظور کر لیے

admin

ہفتہ وار مہنگائی میں کمی ، چینی، چاول سمیت 14 اشیاء مہنگی، 12 سستی ہو گئیں

Mobeera Fatima

Leave a Comment