Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

بنگلہ دیش کے خلاف آسٹریلیا مشکلات کا شکار، تنزید حسن کا بڑا اعزاز

ڈارون: بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا مشکلات سے دوچار ہے ، دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنا لیے ہیں جبکہ اسے اب بھی بنگلہ دیش کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے 117 رنز درکار ہیں۔

بنگلہ دیش نے پہلی اننگز میں 426 رنز بنائے تھے، یوں اسے آسٹریلیا کے خلاف 228 رنز کی بڑی برتری حاصل ہوئی، اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف 198 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے اوپنر تنزید حسن نے شاندار 101 رنز کی اننگز کھیلی اور آسٹریلوی سرزمین پر ٹیسٹ سنچری بنانے والے پہلے بنگلہ دیشی بیٹر بن گئے۔ نجم الحسین شانتو نے 84، مومن الحق نے 49 اور مہدی حسن میراز نے 65 رنز بنا کر ٹیم کی بڑی برتری میں اہم کردار ادا کیا۔

آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں اسٹیو اسمتھ 71 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، تاہم بنگلہ دیشی بولرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوری ٹیم کو 198 رنز تک محدود رکھا۔ حسن محمود نے 6 اور تسکین احمد و عبادت حسین نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

Related posts

پی ایس ایل فرنچائزحیدرآبادنے معروف آسٹریلوی کرکٹر سے ڈائریکٹ معاہدہ کرلیا

Mobeera Fatima

نجیہہ علوی انجری کے باعث ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ سے باہر

Mobeera Fatima

سابق کپتان وسیم اکرم نے بھارتی صارف کا دعویٰ مسترد کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment