Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

ٹی ٹوئنٹی میں مسلسل 9 فتوحات ، آسٹریلیا نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں مسلسل 9 فتوحات حاصل کرکے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

کینگروز نے ڈارون میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ میں جنوبی افریقا کو شکست سے دوچار کرکے نیا ریکارڈ اپنے نام کیا۔

آسٹریلیا کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں تمام وکٹیں گنوا کر 178 رنز بنائے ، جس کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 161 رنز بنا سکی۔

آسٹریلیا کے 75 رنز پر 6 کھلاڑی آئوٹ ہوئے تھے تاہم ساتویں وکٹ نے اسکور 134 تک پہنچا دیا ، آسٹریلیا کے ٹم ڈیوڈ نے 52 گیندوں پر شاندار 83 رنز بنائے جبکہ جنوبی افریقا کی جانب سے رایان ریکلٹن نے 71 اسکور کئے۔

Related posts

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ، کاروبار کے آغاز میں انڈیکس بلند ترین سطح پر چلا گیا، ڈالر سستا

Mobeera Fatima

ڈالر کو تباہ کرنیکی کوشش کی تو 150 فیصد ٹیرف لگا دینگے ، ٹرمپ کی برکس ممالک کو دھمکی

Mobeera Fatima

گلگت بلتستان میں سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات سامنے آ گئیں

Mobeera Fatima

Leave a Comment