Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

لبنان میں امن دستوں پر حملے جنگی جرم بن سکتے ہیں، انتونیو گوتریس

جنیوا: سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ لبنان میں امن دستوں پر حملے جنگی جرم بن سکتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ آئی ایف آئی ایل کے اہلکار اور مقامات کو نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ امن مشنز پر حملے بین الاقوامی قوانین اور انسانی قانونی کی بھی خلاف ورزی ہے۔ یہ جنگی جرائم بن سکتے ہیں۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی ٹینک امن دستے کے بیس میں گھس گئے تھے۔ اور حالیہ دنوں میں یو این مشن پر اسرائیلی حملے اور خلاف ورزی کا یہ تازہ واقعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یو این آئی ایف آئی ایل کے امن دستے تمام پوزیشنز پر موجود رہیں گے۔ جبکہ جہاں امن دستے تعینات ہیں وہاں اقوام متحدہ کا جھنڈا لہراتا رہے گا۔

Related posts

آئی ٹی کی قومی برآمدات میں 23 فیصد سے زیادہ اضافہ

Mobeera Fatima

اراکین قومی اسمبلی کی مراعات میں اضافہ، ترمیم کثرت رائے سے منظور

Mobeera Fatima

بھارت کا کرکٹ کے بعد کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان کی اجازت دینے سے انکار

Mobeera Fatima

Leave a Comment