Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

سکیورٹی خدشات ، متحدہ عرب امارات کی اپنے شہریوں کو ایران ، عراق اور لبنان کو چھوڑنے کی ہدایت

متحدہ عرب امارات نے ایران، لبنان اور عراق کے لئے اپنے شہریوں کے سفر پر پابندی عائد کرتے ہوئے ان ممالک میں مقیم یا زیرِ سفر اماراتی شہریوں کو فوری طور پر وطن واپس آنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق یہ فیصلہ خطے میں جاری سکیورٹی صورتحال اور حالیہ علاقائی پیشرفت کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

اماراتی حکام نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ ہدایات پر سختی سے عمل کریں اور اپنی حفاظت کو ترجیح دیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران، لبنان اور عراق میں موجود اماراتی شہری جلد از جلد ان ممالک کو چھوڑ دیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں وزارت خارجہ سے رابطہ کریں۔

Related posts

لڑکی کی اپنے عاشق کی لاش سے شادی ، لوگ حیران رہ گئے

Mobeera Fatima

سپریم لیڈر کی آخری رسومات کے باعث ایران مذاکرات میں ایک ہفتے کا وقفہ کیا ہے، ٹرمپ

Mobeera Fatima

متحدہ عرب امارات میں نمازِ عید کھلے مقامات میں ادا کرنے پر پابندی عائد

Mobeera Fatima

Leave a Comment