پاکستان کے باؤلر آصف آفریدی نے 92 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔
پاکستانی اسپن باؤلر آصف آفریدی asif afridi ڈیبیو پر پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے معمر ترین کھلاڑی بن گئے۔
جنوبی افریقہ کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ کے آغاز کے وقت آصف آفریدی کی عمر 38 سال 299 دن تھی، انہوں نے 26 اوورز میں 47 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
یاد رہے کہ انگلینڈ کے چارلس میریٹ نے 1933 میں 37 سال 332 دن کی عمر میں ڈیبیو پر پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔ اس طرح آصف آفریدی اب ڈیبیو پر پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے معمر ترین کرکٹر بن گئے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 333 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی، آج ٹیسٹ میچ کا تیسرا دن ہے جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 266 رنز بنائے ہیں۔
