Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

اپنی چھت اپنا گھر پروگرام ، 62 ہزار سے زائد خاندانوں کو بلا سود قرضہ فراہم

 حکومت پنجاب کی جانب سے 62 ہزار سے زائد خاندانوں کو بلا سود قرضہ فرہم کیا جا چکا ہے۔

اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ماہ میں 14 ارب روپے سے زائد رقم 19 ہزار 677 خاندانوں میں تقسیم کی گئی، وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کے مطابق مجموعی طور پر 8 ہزار 400 گھر مکمل اور 51 ہزار سے زائد زیر تعمیر ہیں۔

بلال یاسین نے کہا کہ جولائی میں 3 ہزار 215 گھر مکمل ہوئے ، ہزاروں افراد اپنے گھر منتقل ہوچکے ہیں۔

ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان نے وزیر ہاؤسنگ کو اہداف کی پیشرفت پر بریفنگ دی جس پر بلال یاسین نے کہا کہ مکمل ہونیوالے گھروں کے مکینوں کی جلد وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کروائیں گے۔

Related posts

پنجاب میں 500 یونٹس تک بجلی صارفین کو 14 روپے فی یونٹ ریلیف کا اعلان

Mobeera Fatima

9 مئی فسانہ یا ڈرامہ نہیں حقیقت ہے، رانا ثنا اللہ

Mobeera Fatima

550 واٹ کا سولر سسٹم 100 یونٹ والے صارفین کو دیا جائے گا، صوبائی وزیر اطلاعات

Mobeera Fatima

Leave a Comment