Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور سنگ میل عبور ، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 1835 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 30 ہزار 35 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس بڑے اضافے کیساتھ ایک لاکھ ، 28 ہزار 200 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں 10 پیسے سستا ہونے کےب بعد ڈالر 283 روپے 66 پیسے کا ہوگیا۔

Related posts

کارساز ٹریفک حادثے میں نیا موڑ، ملزمہ نتاشا کی نئی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

Mobeera Fatima

دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024، کراچی میں دفعہ 144 نافذ

Mobeera Fatima

ادویات کی قیمتوں میں 300 فیصد اضافہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment