Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

آئی ایم ایف کی ایک اور شرط منظور، ادویات پر بھی ٹیکس عائد

حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط قبول کرتے ہوئے ادویات پر بھی ٹیکس عائد کردیا۔

دستاویز کے مطابق حکومت نے ہربل اور ہومیو پیتھک ادویات پرسیلز ٹیکس کی رعایت ختم کردی اور سیلز ٹیکس کے 8ویں شیڈول میں چھوٹ محدود کردی۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ آٹھویں شیڈول میں ہربل اور ہومیو ادویات پرسیلز ٹیکس عائد ہوگا جبکہ نزلہ، زکام اور کھانسی کے جوشاندے پر بھی 18 فیصد سیلز ٹیکس لگے گا۔

اس کے علاوہ ہربل کی سینکڑوں ادویات پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز ہے جبکہ ہربل معجون، مربے اور سفوف پر بھی 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہوگا۔

دستاویز میں مزید بتایا گیا کہ مختلف ہربل شربت اور گولیوں پر 18 فیصد، ہومیو پیتھک کے تمام قطروں والی ادویات اور ہومیو پیتھک کے تمام شربت اور کریم پر سیلز ٹیکس عائد ہوگا۔

Related posts

کانگریس سینٹر تاشقند آمد پر وزیر اعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنر

Mobeera Fatima

فوج ملکی معاشی ترقی میں بھرپور حمایت جاری رکھے گی، آرمی چیف

Mobeera Fatima

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات میں کردار ادا کرنے کو تیار ہوں ، ایاز صادق

Mobeera Fatima

Leave a Comment