انگلینڈ کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز ہارنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کو ایک اوربڑا دھچکا لگ گیا.
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے برمنگھم میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستانی کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔پاکستانی کرکٹ ٹیم مقررہ وقت میں 11 اوورز کم بولنگ کرنے کی مرتکب قرار پائی ۔
A further blow for Pakistan who have been hit with a pair of sanctions following their loss to England in the third #WTC27 contest in Birmingham.
https://t.co/4pBrDK5K7n
— ICC (@ICC) September 14, 2026
اس کے علاوہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل میں پاکستان کے 11 پوائنٹس بھی کاٹ لیے گئے۔یاد رہے برمنگھم ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔انگلینڈ نے پاکستان کو پہلی بار ہوم سیریز میں وائٹ واش کیا ۔ سیریز میں پاکستان کی بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں شعبوں میں کارکردگی توقعات کے مطابق نہیں رہی۔
