Daily Systematic Metro News Breaking News
سائنس اور ٹیکنالوجی

پاکستان بھر کے طلبہ میں 7 لاکھ کروم بُکس تقسیم کرنے کا اعلان

وفاقی حکومت نے ڈیجیٹل تعلیم کے فروغ کے لیے پاکستان بھر میں طلبہ کو 7 لاکھ کروم بُکس فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد طلبہ کو جدید تعلیمی سہولیات فراہم کرنا اور انہیں ڈیجیٹل دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے۔

رانا مشہود کے مطابق کروم بُکس کے ذریعے طلبہ کو آن لائن تعلیم، ڈیجیٹل تعلیمی مواد اور جدید سافٹ ویئر تک بہتر رسائی حاصل ہو سکے گی۔ منصوبے کے تحت آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے طلبہ بھی مستفید ہوں گے۔

رانا مشہود نے بتایا کہ یہ منصوبہ اسکولوں، کالجوں اور جامعات کے طلبہ کے لیے ترتیب دیا گیا ہے تاکہ تعلیمی معیار کو بہتر بنایا جا سکے اور طلبہ کو مستقبل کے چیلنجز کے لیے تیار کیا جا سکے۔ کروم بُکس ٹی آئی ایف فاؤنڈیشن لاہور کے تعاون سے فراہم کیے جائیں گے۔

Related posts

ایپل اور ایمیزون کا معاہدہ، سیٹلائٹ کنیکٹیویٹی میں بڑی پیش رفت

Mobeera Fatima

گوگل نے اینڈرائیڈ صارفین کیلئے ایمرجنسی سروسز میں نیا فیچر متعارف کر دیا

Mobeera Fatima

غیر ملکی ای کامرس پلیٹ فارمز پر کڑی نگرانی، ٹیمو اور شین زیرِ جائزہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment