Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

ابوظہبی پولیس میں نئی بھرتیوں کا اعلان، شہریوں کے لیے سنہری موقع

ابوظبی پولیس نے نئی ملازمتوں کے لیے درخواستیں وصول کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے لیے کچھ شرائط و ضوابط بھی مقرر کیے گئے ہیں۔

اہلیت کا معیار:

• نیشنل سروس پروگرام کے بنیادی اور خصوصی کورسز کی تکمیل۔
• عمر کی حد 18 سے 35 سال کے درمیان ہونی چاہیے۔
• کم از کم قد 160 سینٹی میٹر ہونا ضروری ہے۔
• امیدوار کا یو اے ای کا شہری ہونا لازم ہے۔
• ہائی اسکول ڈپلومہ یا اس سے اعلیٰ تعلیمی قابلیت درکار ہے۔
• طبی معائنے اور انٹرویو میں کامیابی بھی لازمی ہے۔

درخواست کا طریقہ:

درخواست دہندگان ایک QR کوڈ کو اسکین کر کے اسمارٹ ریکروٹمنٹ پلیٹ فارم پر جا کر آن لائن فارم بھر سکتے ہیں۔
یہ اعلان دبئی پولیس کی جانب سے گزشتہ ہفتے دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں ہونے والے ’’روئیا کیریئرز ایگزیبیشن‘‘ کے دوران کیے گئے بھرتی مہم کے بعد سامنے آیا ہے، جہاں ’کیڈٹ پائلٹ‘ اور ’یونیورسٹی لیفٹیننٹ پائلٹ‘ جیسے عہدوں کی پیشکش کی گئی تھی۔

Related posts

سعودی عرب، چار دن بارشوں کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

امریکی شہر شکاگو میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج، ہزاروں پروازیں منسوخ

Mobeera Fatima

روس نے جاسوسی کے الزامات پر برطانوی سفارتکار کو ملک بدر کردیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment