Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پاکستان میں بسنے والے تمام لوگ یک دل اور یک جان ہیں، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں بسنے والے تمام لوگ یک دل اور یک جان ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور میں مختلف مذاہب کے نمائندوں اور نوجوانوں کے ساتھ خصوصی نشست ہوئی، شرکاء نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے آپریشن بنیان مرصوص میں پاک افواج کی کامیابی کو پوری قوم کی اجتماعی کامیابی قرار دیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پوری قوم بلا کسی مذہبی امتیاز کے ہر مشکل اور ہر دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی صورت کھڑی ہو کر فتح یاب ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے لوگ تاریخ، قومی نصب العین اور حب الوطنی کی بدولت یک دل اور یک جان ہیں، پاکستان پُر امن اور ترقی پسند ملک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بین المذاہب ہم آہنگی ہماری قومی طاقت کی اساس ہے، دشمن کو قومی یکجہتی کی وجہ سے مذموم مقاصد میں مایوسی کا سامنا ہو گا۔

Related posts

اسلام آباد ہائیکورٹ نے رجسٹرار جوڈیشل کو بغیر قانونی جواز کیس ڈویژن بینچ کو ٹرانسفر کرنے سے روک دیا

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار ، انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

Mobeera Fatima

پریشان نہ ہوں ، بہت کچھ آنیوالا ہے ، اسی طرح روتے رہو گے ، زلفی بخاری کا خواجہ آصف کو جواب

Mobeera Fatima

Leave a Comment