Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار ، انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی کے باعث انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 1073 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 53 ہزار 739 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

گزشتہ روز بھی ہنڈریڈ انڈیکس نے ایک لاکھ ، 53 ہزار کی حد عبور کر لی تھی تاہم بعد میں انڈیکس منفی زون میں بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ، ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں 10 پیسے سستا ہونے کے بعد ڈالر کی قیمت 281 روپے 57 پیسے پر آ گئی ہے۔

Related posts

یاسر نواز کا دوسری شادی سے متعلق قانون سازی کا مطالبہ، صارفین کی شدید تنقید

Mobeera Fatima

وزیراعلیٰ پنجاب کا گاؤں میں پختہ گلیاں، سڑکوں کی بحالی اورچلڈرن پارک بنانے کا منصوبہ

Mobeera Fatima

چین اور پاکستان کی دوستی دنیا میں منفرد مقام رکھتی ہے، وزیر اعظم

Mobeera Fatima

Leave a Comment