Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل ، اشتہاری قرار دینے کی کارروائی بھی منسوخ

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے اشتہاری قرار دینے کی کارروائی بھی منسوخ کر دی۔

عدالت نے علی امین کے وارنٹ گرفتاری حسن ابدال میں درج مقدمے میں جاری کیے تھے۔ علی امین کے وکیل محمد فیصل ملک کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈاپور کی تمام مقدمات میں ضمانت منظور کی ہے۔

وکیل نے پشاور ہائیکورٹ کا حکم نامہ بھی عدالت میں جمع کرایا ۔ جس پر عدالت نے علی امین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کر دیئے۔

Related posts

ملک کے بڑے شہروں میں پاسپورٹس اجراء کا بیک لاگ ختم

Mobeera Fatima

ملک کے مختلف شہروں میں گرد آلود ہواؤں اور بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ، کاروبار کا مثبت آغاز، انڈیکس بلندترین سطح پر، ڈالر مہنگا ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment