Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

ابراہیم رئیسی کی موت کے بعد نائب صدر محمد مخبر صدارتی ذمہ داریاں سنبھالیں گے

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کے بعد ایران کے نائب صدر محمد مخبر بطور صدر ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

ایران کے صوبے مشرقی آذربائیجان میں گزشتہ روز ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کو شدید دھند کے باعث پہاڑی علاقوں سے گزرتے ہوئے حادثہ پیش آيا۔ حادثے کے نتیجے میں ایرانی صدر سمیت ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 9 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ملنے کے بعد اب صدارت کا اہم عہدہ خالی ہوگیا ہے۔ ایرانی آئین کے مطابق ایران  کے نائب صدر محمد مخبر انتخابات تک صدارتی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

آئین کے مطابق صدر کے انتقال کے بعد 50 دن کے اندر اندر صدارتی انتخابات کروائے جائیں گے۔ آرٹیکل 131 کے مطابق اگر کوئی صدر اپنے دورِ اقتدار کے دوران نا اہل یا پھر انتقال کر جاتا ہے تو سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کی طرف سے صورتحال کی تصدیق ہونے کے بعد نائب صدر کو اقتدار دیا جائے گا۔

اقتدار سنبھالنے کے بعد نائب صدر، پارلیمنٹ کے اسپیکر اور عدلیہ کے سربراہ پر مشتمل ایک کونسل کو 50 دنوں کے اندر نئے صدر کا انتخاب کروانا ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ ابراہیم رئیسی 2021 میں ایران کے آٹھویں صدر منتخب ہوئے تھے۔ ابراہیم رئیسی ایران کے چیف جسٹس کے طور پر بھی فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

Related posts

دو ماہ میں بینکوں سے 1 کھرب روپے سے زائد رقم نکالی گئی

Mobeera Fatima

کملا ہیرس کا کامیابی پر ریپبلکنز کو کابینہ میں لینے کا اعلان

Mobeera Fatima

سعودی عرب کا اپنی تہذیب و ثقافت کو ٹک ٹاک پر اجاگر کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment