Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

انتظامی اصلاحات:عبدالعلیم خان نے محسن نقوی کی حمایت کردی

وفاقی وزیر مواصلات و صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ ​وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی انتظامی اصلاحات پر باتیں انتہائی غور طلب اور وقت کی ضرورت ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر اپنےپیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بڑھتی آبادی اور انتظامی ضروریات کے پیشِ نظر ہر صوبے کو تین صوبوں(انتظامی یونٹس) میں تقسیم کیا جائے ۔

​موجودہ صوبوں کو نارتھ، سینٹرل اور ساؤتھ کے نام سے تین تین صوبوں میں تقسیم کیا جائے،اس طرح سے کسی بھی صوبے کا نام تبدیل کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی ۔

​صوبوں کی اس تقسیم سے تمام علاقوں کی تاریخی و ثقافتی شناخت مکمل طور پر برقرار رہے گی ،نئے صوبے بننے سے عوام کے تمام مسائل کا پائیدار حل ممکن ہو سکے گا ۔

Related posts

پنجاب حکومت نے کورٹ فیس میں کمی کر دی

Mobeera Fatima

فیصل واوڈا کا 60 ارب کے میگا اسکینڈل کا انکشاف

Mobeera Fatima

مدارس بل پر دستخط کیلئے مولانا فضل الرحمان کی حکومت کو ڈیڈ لائن

Mobeera Fatima

Leave a Comment