Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ میں شاہ رخ خان سے بھی زیادہ امیر شخصیت سامنے آ گئی

شاہ رخ خان چاہے کنگ آف بالی ووڈ ہوں، لیکن دولت کی دوڑ میں بالی ووڈ کی ایک شخصیت ان پر سبقت لے گئی ہے اور وہ بھی کیمرے کے پیچھے رہتے ہوئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حالیہ جاری ہونے والی ہورون انڈیا رچ لسٹ 2025 (Hurun India Rich List 2025) میں جہاں شاہ رخ خان نے دنیا کے سب سے امیر اداکار کا اعزاز حاصل کیا، وہیں ایک بالی ووڈ کی ایک ایسی شخصیت بھی سامنے آئی ہے جس نے نہ کبھی فلم میں اداکاری کی اور نہ ہی ہدایت کاری، لیکن پھر بھی وہ بالی ووڈ میں سب سے زیادہ دولت کما لی۔

ہورون کی رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کی مجموعی دولت اس وقت 1.4 بلین امریکی ڈالر (تقریباً 12,490 کروڑ بھارتی روپے) تک پہنچ چکی ہے۔

وہ نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ دولت رکھنے والے اداکار بن چکے ہیں۔ ان کی آمدنی میں حالیہ برسوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے، اور وہ بالی ووڈ کے حقیقی بادشاہ کہلانے لگے ہیں۔

تاہم، شاہ رخ خان سے بھی آگے ہیں رونی اسکرووالا، جن کی مجموعی دولت 1.5 بلین امریکی ڈالر (تقریباً 13,300 کروڑ بھارتی روپے) بتائی گئی ہے۔

Ronnie Screwvala Joins Shark Tank India Season 3: Know about his career,  lifestyle, net worth, and more - Lifestyle News | The Financial Express

Related posts

خلیل الرحمان قمر کو جھانسہ دینے والی مرکزی ملزمہ کا بیان ریکارڈ

Mobeera Fatima

ارجن کپور نے ملائیکہ اروڑا سے علیحدگی کی تصدیق کردی، ویڈیو وائرل

Mobeera Fatima

نتاشا علی نے خود کو حرا مانی اور ثروت گیلانی سے بہتر اداکارہ قرار دے دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment