Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

سعودی ائیر لائن کے طیارے کے لینڈنگ گئیر میں آتشزدگی ، عملے اور مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا

پشاور ائیر پورٹ پر سعودی ائیر لائن کے طیارے کے لینڈنگ گئیر میں آگ لگ گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ 

ذرائع کے مطابق ریاض سے آنے والے سعودی ایئرلائن کے طیارے کی لینڈنگ کے بعد ائیر ٹریفک کنٹرولر نے بائیں لینڈنگ گئیر میں دھواں اور چنگاریاں دیکھیں۔

ائیر ٹریفک کنٹرولر نے پائلٹ کو لینڈنگ گئیر سے دھواں اور چنگاری نکلنے سے آگاہ کیا۔ فائر ٹینڈرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آتشزدگی پر فوراً قابو پاکر جہاز کو بڑے حادثے سے بچا لیا۔

واقعے کے بعد جہاز میں سوار تمام 276 مسافر اور عملے کے 21 ارکان کو  انفلیٹبل سلائیڈ کے ذریعے بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔

Related posts

وزیر داخلہ کا پاکستان بھر میں یونین کونسل سطح پر شناختی کارڈ بنانے اور تجدید کی سہولت کا اعلان

admin

وزیراعظم نے کل نیشنل اکنامک کونسل کی پہلی میٹنگ طلب کرلی

admin

انتخابی عذرداری کیس، سپریم کورٹ کا قاسم سوری کی طلبی کے اشتہار جاری کرنے کا حکم

admin

Leave a Comment