Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

صائم ایوب کی فٹنس کے حوالے سے فیصلہ آئندہ ہفتے ہوگا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر صائم ایوب کے مستقبل کے حوالے اہم فیصلہ آئندہ ہفتے ہوگا۔

22 سالہ اوپنر صائم ایوب جنوری میں جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹاون ٹیسٹ میں انجری کا شکار ہوئے تھے، موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی ٹرینر حنیف ملک کی زیرنگرانی صائم ایوب کی ری ہیب کا عمل جاری ہے۔

برطانوی معالجین منگل کو مفصل طبی جائزہ لینے کے بعد صائم ایوب کے مستقبل کے حوالے سے اپنی آرا پیش کریں گے، طبی رائے کی روشنی میں 11 اپریل سے شروع ہونے والی پی ایس ایل 10 میں صائم ایوب کی شرکت کا فیصلہ کیا جائے گا۔

امرقابل ذکر ہے کہ صائم ایوب نے باقاعدہ ٹریننگ شروع کردی ہے جبکہ پاکستانی ٹرینر حنیف ملک ان کی دعوت پر لندن میں مقیم ہیں اور ان کی ری ہیب میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ صائم ایوب دائیں ٹخنے کی انجری کے سبب آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شریک نہ ہوسکے اور نیوزی لینڈ کے خلاف وائٹ بال سیریز میں بھی پاکستان ان کی خدمات سے محروم رہے۔

Related posts

انڈے فی درجن 293 روپے کے ہو گئے

Mobeera Fatima

خیبر پختونخوا کے 12 نمایاں افراد کو پرائڈ آف کے پی ایوارڈز میں اعزاز دیا جائے گا

Mobeera Fatima

رولز میں ترامیم، فیملی پنشن کی مدت 10 سال مقرر، آرمڈ فورسز کے شہداء کی فیملی کیلئے خصوصی پنشن

Mobeera Fatima

Leave a Comment