Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پشاور میں آٹے کا 20 کلو تھیلا ایک بار پھر مہنگا ہو گیا

پشاور میں آٹے کا 20 کلو تھیلا ایک بار پھر مہنگا ہو گیا۔

20 کلو تھیلا 100 سے 150 روپے تک مہنگا ہوگیا ہے، دو دن میں 20 کلو مکس آٹے کا تھیلا 150 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔

آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بیس کلو مکس آٹے کی قیمت 2 ہزار سے بڑھ کر 2150 روپے ہوگئی ہے، فائن آٹے کی قیمت میں 100 روپے اضافہ ہونے سے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2300 روپے ہوگئی ہے۔

آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پنجاب سے گندم اور آٹے کی سپلائی میں رکاوٹوں سے قیمتوں میں اتار چڑھاؤ آتا ہے، دوسری جانب پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین بدر الدین کاکڑ نے حکومت پنجاب سے آٹے اور گندم کی نقل و حمل پر پابندی کا فوری خاتمہ اور چیک پوسٹیں ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ پابندی سے بلوچستان میں 20 کلو آٹے کی قیمت میں 800 روپے تک اضافہ ہوا ہے اور بلوچستان میں غذائی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

Related posts

بلوچستان میں 5 ہزار والدین کا بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکار

Mobeera Fatima

اساتذہ اور طلبہ کے لیے بین الاقوامی آئی ٹی ٹریننگ اور سرٹیفکیشن حاصل کرنے کا موقع

Mobeera Fatima

چینی شہریوں پر فائرنگ میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دینگے ، شہباز شریف

Mobeera Fatima

Leave a Comment