Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

کینیڈا کے صوبے البرٹا کے فوجی اڈے میں آتشزدگی، 4 فوجی ہلاک، 39 زخمی

کینیڈا کے صوبے البرٹا میں فوجی تربیتی اڈے پر آتشزدگی کے نتیجے میں 4 فوجی ہلاک اور 39 زخمی ہو گئے۔

کینیڈین وزیر اعظم مارک کارنی نے اس واقعے کو کینیڈا کی مسلح افواج کی تاریخ میں امن کے دور کے بدترین سانحات میں سے ایک قرار دیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق کینیڈین فورسز بیس وین رائٹ میں آگ ہفتے کی شام مقامی وقت کے مطابق تقریباً چار بجے لگی ، ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت سارجنٹ مورگن وونگ، پرائیویٹ شان فیرل، پرائیویٹ ایڈن گولڈنگ اور پرائیویٹ ہیڈن لائیک مارک کے ناموں سے ہوئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ تربیتی علاقے سے تقریباً ایک کلومیٹر دور گھاس میں آگ بھڑکی، جو تیز ہواؤں کے باعث تیزی سے پھیلتی ہوئی حملے کی مشقوں کے لیے مختص علاقے کے انتظامی حصے تک پہنچ گئی۔ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے.

وزیراعظم مارک کارنی نے اوٹاوا سے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم مسلح افواج کے ان بہادر اہلکاروں کے نقصان پر سوگوار ہے۔

 

Related posts

ایران کے بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں پاکستان کی ثقافت کے رنگ نمایاں

Mobeera Fatima

خلیج فارس میں امریکا کا سب سے بڑا ریڈار ایرانی میزائل حملوں میں تباہ

Mobeera Fatima

امریکا کے شمال مشرق میں شدید برفانی طوفان، 6 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ، 11 ہزار پروازیں منسوخ

Mobeera Fatima

Leave a Comment