Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

اقرار الحسن کو عدالت پیش کر دیا گیا، جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کے حوالے

کراچی: پاکستان عوام راج تحریک کے سربراہ اور ٹی وی اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتاری کے بعد کراچی کی عدالت نے 4 روزہ ریمانڈ پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے حوالے کر دیا ہے۔

ایجنسی کی جانب سے اقرار الحسن کو کراچی کی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا اور تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی گئ جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

اقرار الحسن کو ایک روز قبل لاہور کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) میں ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا گیا تھا۔

حکام کے مطابق اقرار الحسن کے خلاف این سی سی آئی اے میں مقدمہ نمبر 101/2026 درج ہے۔

عدالتی کارروائی کے بعد این سی سی آئی اے کی ٹیم انہیں واپس لے گئی۔

اقرار الحسن کی اہلیہ فرح اقرار نے ایک روز قبل بتایا تھا کہ انہیں مبینہ طور پر گرفتار کیا گیا ہے تاہم گرفتاری کی وجہ معلوم نہیں اور این سی سی آئی اے سے رابطے کے باوجود انہیں ان کے مقام اور حراست کے حالات کے بارے میں معلومات نہیں مل سکیں۔

 

Related posts

8 لاکھ 84 ہزار روپے کا گیس بل، سپریم کورٹ نے شہری کو ریلیف دے دیا

admin

جناح ہائوس حملہ کیس ، علیمہ خان کے دوسرے بیٹے شیر شاہ کی ضمانت بھی منظور

Mobeera Fatima

تحریک انصاف کی سینیٹر ثانیہ نشتر مستعفی

Mobeera Fatima

Leave a Comment