Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

مزید پانڈا اور سامورائی بانڈز جاری کرنے پر بھی غور کر سکتے ہیں ، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے مالی وسائل کے ذرائع میں تنوع لانے کا سلسلہ جاری رکھے گا، حکومت چینی یوآن میں مزید بانڈز جاری کرنے اور جاپانی مارکیٹ سے سامورائی بانڈز کے اجرا کے ذریعے سرمایہ حاصل کرنے پر غور کر سکتی ہے۔

پاکستان نے رواں سال مئی کے وسط میں 1.75 ارب چینی یوآن، یعنی 26 کروڑ 10 لاکھ ڈالر مالیت کے پہلے پانڈا بانڈز جاری کیے تھے۔ یہ اجرا 7.2 ارب یوآن کے مجموعی پروگرام کا حصہ تھا، جس کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک اور ایشیائی انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے جزوی ضمانتیں فراہم کیں۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر جاپانی جریدے نکی ایشیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ حال ہی میں جاری کیے گئے پانڈا بانڈز محض ایک مرتبہ کا اقدام نہیں ہوں گے۔ پاکستان مستقبل میں بھی اس مارکیٹ سے بار بار سرمایہ حاصل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، کیونکہ چین کے پاس دنیا کی دوسری بڑی مارکیٹ ہے۔

 

Related posts

نیٹ میٹرنگ کےحوا لے سے کوئی پالیسی تبدیل نہیں کی جا رہی، وزیر توانائی

admin

آئی ایم ایف کا جولائی میں بجلی فی یونٹ 5 کی بجائے 7 روپے کرنے کا مطالبہ

admin

بیرون ملک سفارتخانوں، دفاتر، مشن میں ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کرپشن کا انکشاف

Mobeera Fatima

Leave a Comment