خیبر پختونخوا پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تعیناتیاں کردی گئیں، مجموعی طور پر 18 پولیس افسران کے تبادلوں اور نئی ذمہ داریوں کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
ان احکامات کے تحت مختلف اعلیٰ پولیس افسران کو نئے عہدوں پر تعینات کرنے کے ساتھ بعض افسران کو سینٹرل پولیس آفس پشاور رپورٹ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ان تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے جاری کیے ہیں۔ پولیس افسران کے تقرر و تبادلے خیبر پختونخوا پولیس ایکٹ 2017 کے تحت کیے گئے ہیں۔
جاری احکامات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ ڈاکٹر فصیح الدین کو سی پی او پشاور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ ناصر محمود ستی کو کمانڈنٹ ایف آر پی خیبر پختونخوا تعینات کردیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی لیگل ہمایوں مسعود سندھو کو بھی سینٹرل پولیس آفس پشاور رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
