بھارتی پولیس نے دارالحکومت نئی دہلی میں جنتر منتر کے مقام پر ہونے والا احتجاج روکنے کیلئے کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے، پارٹی رہنما سوروو داس اور آشوتوش رانکا کے علاوہ معروف یوٹیوبر دھروو راٹھی سمیت سینکڑوں مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔
#WATCH | Delhi Police personnel enter the aircraft that was carrying Cockroach Janta Party (CJP) Founder Abhijeet Dipke to Delhi. The flight landed at IGI Airport a few minutes ago.
"…I have come here to be arrested; arrest me,” Abhijeet Dipke tells Delhi Police
"No, this is not an arrest. Please cooperate,” Delhi Police personnel tell him.
— ANI (@ANI) October 10, 2026
کاکروچ جنتا پارٹی چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار سے استعفے کا مطالبہ کررہی ہے جس میں مظاہرین کا الزام ہے کہ ووٹر فہرستوں میں تبدیلی کے ذریعے وزیر اعظم نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی گئی۔
یہ مظاہرے ایسے وقت ہو رہے ہیں جب چند ماہ قبل امتحانی پرچے لیک ہونے کے معاملے پر احتجاج کے بعد بھارتی وزیر تعلیم کو عہدہ چھوڑنا پڑا تھا۔
