Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

وزیراعظم کا مسئلہ کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر دوٹوک مؤقف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ ایک پابند بین الاقوامی معاہدہ ہے اور اسے یکطرفہ طور پر معطل رکھنے کا بھارتی فیصلہ کسی قانونی بنیاد کا حامل نہیں۔

شہباز شریف سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں عالمی و علاقائی امن، تنازعات کے پرامن حل، مسئلہ کشمیر، افغانستان، فلسطین اور اقوام متحدہ میں اصلاحات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس آج کل پاکستان کے دورے پر ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بھی ملاقات کی۔ جبکہ گزشتہ روز صدر مملکت کی جانب سے انہیں نشان امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

شہباز شریف نے انتونیو گوتریس کا خیرمقدم کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے منشور اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے ان کے اصولی عزم کو سراہا۔ اور عالمی امن و سلامتی کے لیے سیکرٹری جنرل کی نمایاں خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

Related posts

قطر امریکہ کا مضبوط اتحادی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

Mobeera Fatima

مسئلہ کشمیر کا حل طاقت نہیں، مذاکرات اور سفارت کاری سے ہی ممکن ہے، اسحاق ڈار

Mobeera Fatima

امریکا کے ایران پر مسلسل بارہویں رات بھی فضائی حملے

Mobeera Fatima

Leave a Comment