Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

مسئلہ کشمیر کا حل طاقت نہیں، مذاکرات اور سفارت کاری سے ہی ممکن ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر تقریباً 8 دہائیوں سے حل طلب ہے اور اس کا پائیدار حل طاقت کے بجائے مذاکرات، سفارت کاری اور بین الاقوامی قانون کے مطابق تنازع کی بنیادی وجوہات کے حل میں ہے۔

وہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر او آئی سی کے جموں و کشمیر رابطہ گروپ کے وزارتی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ کشمیری عوام تقریباً 8 دہائیوں سے عالمی برادری کے اس وعدے کے منتظر ہیں کہ انہیں اقوام متحدہ کی نگرانی میں آزادانہ اور غیرجانبدارانہ استصواب رائے کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019 کے بعد بھارت کی جانب سے کیے گئے یکطرفہ اقدامات کا مقصد مقبوضہ جموں و کشمیر کی آبادی، سیاسی اور ثقافتی شناخت تبدیل کرنا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں سیاسی اور شہری آزادیوں کو محدود کیا گیا ہے اور کشمیری رہنماؤں، کارکنوں، صحافیوں اور نوجوانوں کو سخت قوانین کے تحت گرفتاری، تشدد اور مبینہ طور پر انتقامی کارروائیوں کا سامنا ہے۔

 

Related posts

حماس کا اسرائیل پر راکٹ حملہ ، قابض فوج کی بمباری سے درجنوں فلسطینی شہید

Mobeera Fatima

لبنان پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری ، مزید 72 شہید ، 5 لاکھ افراد کی نقل مکانی

Mobeera Fatima

ایران میں پھنسے پاکستانیوں کو لے کر پی آئی اے کی پہلی خصوصی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment