Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

پاکستان کو شکست، بھارت نے ایشین گیمز کرکٹ کا فائنل اپنے نام کر لیا

ایشین گیمز کرکٹ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 19 رنز سے شکست دے دی۔

جاپان کے شہر نشین میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان کی ٹیم مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنا سکی۔

ایشین گیمز کے مینز کرکٹ ایونٹ کا فائنل جیتنے کے بعد بھارت نے گولڈ میڈل حاصل کر لیا جبکہ پاکستن کے حصے میں چاندی کا میڈل آیا۔

بھارت کی جانب سے سوریا ونشی اور ابھیشیک شرما نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں نے اپنی ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا۔ سوریا ونشی 9 گیندوں پر 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ابھیشیک شرما نے 28 گیندوں پر 61 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی، تلک ورما نے 22 گیندوں پر 52 اور شیوام دوبے 27 اسکور کئے۔

پاکستان کی جانب سے عرفات منہاس نے 2 ، ابرار احمد ، صائم ایوب اور احمد دانیال نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔

Related posts

ورلڈ کپ میں بھارت کیخلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ،قومی کپتان کا ردعمل آگیا

Mobeera Fatima

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹی 20 آج کھیلا جائیگا

Mobeera Fatima

کرسٹیانو رونالڈو کا فیفا کلب ورلڈ کپ میں کھیلنے سے انکار

Mobeera Fatima

Leave a Comment