خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 4 خارجی دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنش بیسڈ کارروائی کرکے میر علی اور گردونواح میں فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا، اس کارروائی میں 3 خارجی دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔
سیکیورٹی فورسز کی عزم استحکام ویژن کے تحت خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری
سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی،3 خارجی جہنم واصل، سیکیورٹی ذرائع
کارروائی کے دوران ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا، سیکیورٹی ذرائع
سیکیورٹی فورسز نے میر علی اور گردونواح میں فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو درستگی سے تباہ کر دیا، سیکیورٹی ذرائع
سیکیورٹی فورسز نے خارجی دہشت گردوں کی جانب سے میر علی بازار کے قریب راشن کے ٹرک کو روکنے کی کوشش بھی ناکام بنا دی ، سیکیورٹی ذرائع
سیکیورٹی فورسز عزم استحکام ویژن کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کیلئے پر عزم ہیں
— PTV News (@PTVNewsOfficial) September 30, 2026
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان کے ضلع سوراب کے علاقے مال مدرسہ کے قریب فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی کرکے ایک دہشتگرد کو ہلاک کر دیا۔
