Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

فیلڈ مارشل سے سعودی وزیر دفاع کی ملاقات، سعودیہ پر حملوں کا مقابلہ کرنے کیلئے مشترکہ کوششوں کا عزم

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز کے درمیان ریاض میں ملاقات ہوئی جس میں پاک سعودی عرب باہمی دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے اور دوطرفہ عسکری تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی وزارت دفاع کی جانب سے ایکس پر کئی گئی ایک پوسٹ کے مطابق ملاقات کے دوران مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک کے عسکری سربراہان کے حالیہ اجلاس کا بھی خیرمقدم کیا گیا۔

اس کے علاوہ مکہ مکرمہ اور سعودی عرب میں شہری و اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنانے والے حملوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت ان حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ملاقات میں سعودی وزیر مملکت، کابینہ کے رکن اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان، چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض بن حامد الرویلی اور سعودی وزیر دفاع کے انٹیلی جنس امور کے مشیر ہشام بن عبدالعزیز بن سیف بھی موجود تھے، جبکہ پاکستان کے اعلیٰ حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

Related posts

مریم نواز کی برطانوی ہائی کمشنر کو مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی پیشکش

Mobeera Fatima

اسلام آباد ہائیکورٹ کا شبلی فراز کا نام ای سی ایل سے ایک ہفتے میں نکالنے کا حکم

Mobeera Fatima

الیکشن ہارنے کے باوجود اسمبلی میں بیٹھنے والے شخص کی سیاست پر کیا تبصرہ کیا جائے ، شفقت محمود

Mobeera Fatima

Leave a Comment