Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

مستونگ میں ردالفتنہ 3 کے تحت کارروائی میں 9 دہشتگرد مارے گئے، سکیورٹی ذرائع

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں ردالفتنہ 3 کے تحت کارروائی کرتے ہوئے 9 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے مستونگ کے علاقے کنک وادی میں چوکی پر حملے کی کوشش کی تھی۔

ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشتگرد مارے گئے، جس کے بعد دہشتگرد فرار ہو گئے جس پر فورسز نے تعاقب کرتے ہوئے مزید 7 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز کا ایک جوان بھی زخمی ہو گیا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ہلاک دہشتگردوں سے 3 موٹر سائیکلوں سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے، بلوچستان سے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

دریں اثنا وزیر داخلہ محسن نقوی نے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف بلوچستان میں کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے والے سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں قومی سلامتی کے تحفظ کے عزم کی عکاس ہیں۔

Related posts

کل رات تک بھارت کی کارروائی جاری تھی، ہم نے قرض پورا کر دیا، خواجہ آصف

Mobeera Fatima

عمران خان سے آج ملاقات کرنیوالے رہنمائوں کی فہرست جیل انتظامیہ کے حوالے

Mobeera Fatima

پی ٹی آئی رہنما کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment