Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

سی پی ایل کوالیفائر ون میں شاداب خان کی شاندار ہیٹ ٹرک

کیریبین پریمیئرلیگ(سی پی ایل) میں پاکستانی کھلاڑیوں کی متاثرکن کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔

سی پی ایل کوالیفائر ون میں قومی آل راؤنڈر شاداب خان نے شان دار ہیٹ ٹرک کی، انہوں نے لگاتار تین گیندوں پر شمرن ہیٹمائر، مہدی حسن اور کوئنٹن سیمپسن کو آوٹ کیا۔

شاداب خان نے میچ میں 16 رنز دے کر کل 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اسی طرح میچ میں سفیان مقیم نے بھی 4 وکٹیں اڑائیں، سفیان مقیم نے صرف 13 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یاد رہے کہ دونوں قومی کھلاڑی سی پی ایل 2026 میں اینٹیگا اینڈ باربودا فالکنز کی نمائندگی کررہے ہیں۔

گزشتہ روز اینٹیکا اینڈ باربودا فالکنز کوالیفائر 1 میں گیانا ایمزون واریئرز کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گئی۔

گیانا نے اینٹیگا اینڈ باربودا کو جیت کیلئے 77 رنز کا ہدف دیا تھا،اینٹیکا اینڈ باربودا نے ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 5.2 اوورز میں حاصل کرلیا۔

Related posts

پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو بیرون ملک لیگز کھیلنے کیلئے این او سی جاری کر دیئے

Mobeera Fatima

سوریا کمار یادیو تبدیل کئے گئے کھلاڑیوں کا نام بھول گئے

Mobeera Fatima

راولپنڈی ٹیسٹ، فیصلہ کن ٹیسٹ میں انگلینڈ کی بیٹنگ جاری

Mobeera Fatima

Leave a Comment